حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( آئی این این ) : حکومت تلنگانہ بروز چہارشنبہ اگریکلچر مارکٹ کمیٹی سرویس کے تحت 200 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے ۔ جائیدادوں میں سکریٹری گریڈ III کے 11 جائیدادوں کے علاوہ اسسٹنٹ سکریٹری 27 ، اسسٹنٹ مارکسٹ سپروائزر 80 ، گریڈر 13 ، بڈکلرک 9 اور جونیر مارکٹ سپروائزر 60 جائیدادیں شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ضمن میں ڈائرکٹر اگریکلچرل مارکیٹنگ نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ راست تقررات کی ہدایت دی ہے جب کہ سکریٹری گریڈ تھری اور اسسٹنٹ سکریٹری عہدوں کے لیے تازہ روسٹر پوائنٹس کو متحدہ آندھرا پردیش میں سال 1979 کے تحت شامل کردہ خصوصی کیس کے مطابق تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔۔