حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے لیے علحدہ پوسٹل سرکل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر پرساد جو ریاستی بی جے پی آفس میں پارٹی ورکرس سے خطاب کررہے تھے کہا کہ حیدرآباد آنے سے قبل حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی تقسیم پر نئے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے ساتھ تلنگانہ کے لیے علحدہ پوسٹل سرکل قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز کو منظوری کے لیے بہت جلد کابینہ روانہ کیا جائے گا ۔۔