حیدرآباد7دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے جگتیال ضلع مستقر پر تین کھنی کے پاس نیو ہائی اسکول میں قائم پولنگ بوتھ پر کافی کشیدگی دیکھی گئی جہاں ٹی آر ایس اور کانگریس کے کارکن ایک دوسرے پر رگنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے پولنگ بوتھ کے پاس بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جس پر فوری پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انھیں منتشر کردیا۔مجموعی طور پر جگتیال ضلع میں پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے ۔