حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور عوام کی پریشانیوں کا برسر موقعہ جائزہ لیتے ہوئے ریاست کی سنگین صورتحال سے متعلق آگہی حاصل کریں گے ۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینئیر لیڈر آر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ پارٹی کی 10 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ ہر ٹیم میں 3 ارکان شامل ہوں گے ۔۔