تلنگانہ کے بعض علاقوں میں شدید گرمی، مانسون کی جون کے پہلے ہفتہ میں آمد متوقع

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بعض علاقوں میں آج گرمی کی لہر دیکھی گئی اور نلگنڈہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ راما گنڈم میں 41 اور عادل آباد میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ جنوبی مغربی مانسون امکان ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں جون کے پہلے ہفتے میں ٹکرائے گا۔