تلنگانہ کے اضلاع میں آج گرج چمک و بارش کا امکان

حیدرآباد 16 اپریل ( سیاست نیو ز) محکمہ موسمیات کے بموجب لکشدویپ سے مدھیہ پردیش تک سارے کرناٹک اور تلنگانہ میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا جو اثر ہے وہ سطح سمندر سے 9 کیلومیٹر اوپر تک چلا گیا ہے ۔ ریاست میں تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ اس کے اثر سے ریاست میں جمعہ کی صبح کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ یا گرج چمک کے بغیر اوسط سے تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے مطلع کیا کہ 17 اپریل کی صبح تک یہ موسمی حالات تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد تلنگانہ میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں بھی مطلع ابر آلود ہوسکتا ہے اور ایک دو مقامات پر گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 34 اور اقل ترین 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ آج اعظم ترین درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔