تلنگانہ کی ترقی کیلئے کے سی آر کے دعوے غلط:پونالہ لکشمیا

حیدرآباد۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا نے آج الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ ترقی کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ ریاست میں انتخابی مہم کے دوران دونوں پارٹیوں کے مابین لفظی بحث جاری ہے۔ پونالہ لکشمیا نے کے چندر شیکھر راؤ کے بعض تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے صدر اب تلنگانہ کی ترقی کی بات کررہے ہیں لیکن گذشتہ 30سال میں انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران کچھ نہیں کیا۔ پونالہ لکشمیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ وہ ( کے سی آر ) گذشتہ 30سال سے سیاست میں ہیں، وہ ایم ایل اے، وزیر، ڈپٹی اسپیکر، ایم پی اور مرکزی وزیر رہ چکے ہیں لیکن اپنے آبائی ضلع ( میدک ) میں کسی ترقیاتی کام کیلئے کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی۔