تلنگانہ کی ترقی کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف احتجاج کا انتباہ ،سنگاریڈی میں پنالا لکشمیا پی سی سی صدر کا بیان

حیدرآباد۔یکم فروری (سیاست نیوز)ٹی آر ایس حکومت ترقیاتی اسکیمات کو روبہ عمل لانے میں ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار پونالا لکشمیا صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے سنگاریڈی آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سنیتا لکشمیا ریڈی صدر کانگریس ضلع میدک ،سریش ٹکر سابق رکن پارلیمان ،ششی دھر ریڈی سابق ایم ایل اے ،شیوراج پاٹل سدا سیو پیٹ ،ڈاکٹر شراون کمار ریڈی ،بالیا ،کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ،ایم اے رشید نارائن کھیڑ ،شیخ صابر قطب الدین ،محمد غوث کے علاوہ محمد خلیل ،ابوالقاسم ،سمیع الرحمن اور نوشید سدا سیو پیٹ موجود تھے ۔ پونالا لکشمیا صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے دور حکومت میں جو فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام انجام دیئے تھے اس کی مثال نہیں ملتی سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست تلنگانہ مسئلہ پر علاقہ تلنگانہ کی عوام کے جذبات و احساسات کو ملحوظ رکھتے ہوئے علحدہ ریاست تلنگانہ کا اعلان کیا اور ساتھ میں تلنگانہ کی ترقی کیلئے بھی اعلانات کئے تھے جبکہ ٹی آر ایس حکومت علحدہ ریاست تلنگانہ میں اقتدار میں آکر تلنگانہ کی ترقی کیلئے اب تک کوئی ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دو بیڈ روم کا مکان ،غرباء میں تین ایکر اراضی ، طلباء کے مسائل کی یکسوئی ،بیروزگاری دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے لیکن ابھی تک اس طرح کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کے خلاف کانگریس پارٹی ہر ضلع میں احتجاج کرتے ہوئے عوام کو ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں سے واقف کروائے گی ۔ دواخانوں میں لاپرواہی کے باوجود ٹی آر ایس حکومت دواخانہ کی کارکردگی پر ناز کرتی ہے جبکہ ٹی آر ایس حکومت کسی بھی ترقیاتی کاموں میں سنجیدہ نہیں ہے صرف اپنی تشہیر کیلئے اعلانات کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہے کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے علاوہ کانگریس پارٹی سے دور ہوئے قائدین کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں دیہی سطح پر پارٹی کیڈر کو مضبوط و مستحکم کیا جارہا ہے منڈل بوتھ اور ضلع سطح پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور این ایس یو آئی کے انتخابات سابقہ طریقہ کار پر ہی منعقد کئے جائیں گے ۔ شیخ صابر صدر ٹاون کانگریس نے ایک یادداشت پونالا لکشمیا صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی کو پیش کرتے ہوئے ٹی جئے پرکاش ریڈی سابق رکن اسمبلی کو واپس کانگریس پارٹی میں شامل کرلینے کی درخواست کی ۔ایم اے رشید نارائن کھیڑ کانگریس قائد نے وزیر اعظم پندرہ نکاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ۔