حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر نے ریاست کی ترقی پر وائیٹ پیپر جاری کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر سے وعدہ کیا اور کہا کہ 2014 کے عام انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر آج تک عمل آوری نہیں ہوئی ۔ تاہم چیف منسٹر تلنگانہ کو ملک کی ترقیافتہ اور سب سے زیادہ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کرنے والی واحد ریاست قرار دیتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں وہ چیف منسٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر ترقی ہوئی ہے تو وائیٹ پیپر جاری کریں انہوں نے کہا کہ حلقہ لوک سبھا کریم نگر میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے ۔