حیدرآباد /28 فروری ( این ایس ایس ) ریاستی صدر بی جے پی جی کشن ریڈی نے آج تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے باوجود گزٹ اعلامیہ کے اجرائی میں غیر معمولی تاخیر پر استفسار کیا ہے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ اگر تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی قائدین تلنگانہ کیلئے شہید ہونے والے نوجوانوں کے ارکان خاندان کے ساتھ بی جے پی سے رجوع ہو تو انہیں ٹکٹ دیا جائے گا تاکہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکیں ۔ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب پر مشاورتی عمل شروع ہوچکا ہے ۔ بی جے پی کے سینئیر لیڈر وجئے ساگر راؤ نے کہا کہ وہ صدر راج کے نفاذ کا خیرمقدم کریں گے ۔