تلنگانہ کو 163 ، آندھرا پردیش کو 211 آئی اے ایس عہدیداروں کا الاٹمنٹ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : مرکزی وزارت داخلہ نے دو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں آئی اے ایس کیڈر عہدیداروں کے الاٹمنٹ کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ کو 163 آئی اے ایس عہدیداروں اور ریاست آندھرا پردیش کیلئے 211 آئی اے ایس عہدیداروں کو الاٹ کیا گیا ہے ۔ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران مرکزی وزارت داخلہ نے عہدیداروں کے الاٹمنٹ پر ہرتیوش سنہا کمیٹی کی رپورٹ کو منظوری دے دی ۔ روسٹر طریقہ پر مبنی اور 13 اور 10 کے تناسب میں عہدیداروں کی تقسیم مکمل کی گئی اور مرکز نے اس کی اجازت دے دی ۔۔