حیدرآباد میں 27 ستمبر کو مقرر ، صدر ٹی پی سی سی پونالہ لکشمیا
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پونالہ لکشمیا نے اس بات سے مطلع کیا کہ کانگریس کی ساری ریاست میں رکنیت سازی مہم کا 27 ستمبر سے آغاز ہوگا ۔ یہاں گاندھی بھون میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پونالہ لکشمیا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد یہ پہلی رکنیت سازی مہم ہوگی ۔ رکنیت سازی مہم میں 20 سال سے کم عمر والے افراد کو این ایس یو آئی ارکان جب کہ 20 تا 35 سال عمر کے افراد کو یوتھ کانگریس ارکان تصور کیا جائے گا ۔ رکنیت سازی مہم حیدرآباد میں 27 ستمبر کو رنگاریڈی میں 28 ستمبر کو ضلع ورنگل میں 30 ستمبر کو چلائی جائے گی ۔۔