سونیا گاندھی 3 اور راہول گاندھی 10 ریالیوں سے خطاب کرینگے
حیدرآباد۔ 30 ستمبر (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی، ریاست میں انتخابی مہم چلانے کے ضمن میں کرناٹک کانگریس یونٹ کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہے، جنہوں نے یو پی اے صدرنشین سونیا گاندھی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے علاوہ اپنے اسٹار کیمپیئرس کے ساتھ ریاست بھر میں مہم چلائی تھی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی نے سونیا گاندھی کے تین بڑے جلسے منعقد کرنے کا منصوبہ بنائی ہے۔ سونیا گاندھی کے تین بڑے جلسے منعقد کرنے کا منصوبہ بنائی ہے۔ سونیا گاندھی علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کی تھیں چنانچہ کانگریس نے شمالی و جنوبی تلنگانہ کے علاوہ حیدرآباد میں سونیا گاندھی کے تین برائے انتخابی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرناٹک انتخابی مہم کمیٹی کے خطوط پر تلنگانہ میں بھی راہول گاندھی کی قیادت میں ریاست کے 10 اہم مقامات پر انتخابی ریالیاں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی اپنے صدرنشین ملوبٹی وکرامارکا، معاون صدرنشین ڈی کے ارونا اسٹار کیمپیئر وجئے شانتی اور دیگر 15 ذمہ داروں کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ مہم کمیٹی نے 45 دن کے دوران 90 اسمبلی حلقوں کے منڈل ہیڈکوارٹرس میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں انقلابی فنکار، غدر اور ویملکا کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔