حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کانگریس امور کیلئے تین اے آئی سی سی سکریٹریز نامزد کیا ہے ۔ جبکہ تلنگانہ کے رکن اسمبلی سمپت کمار کو اے آئی سی سی سکریٹری نامزد کرتے ہوئے انہیں مہاراشٹرا کا انچارج نامزد کیا گیا ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری آشو گہلیوٹ نے صدر کانگریس راہول گاندھی کی منظوری کے بعد احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کرناٹک کے سلیم احمد اور این ایس بسواراجو کے علاوہ کیرالہ کے سرینواسن کرشنا کو اے آئی سی سی سکریٹریز نامزد کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کے انچارج سکریٹریز بنایا گیا ہے ۔ ہر ایک سکریٹری کو 10 اضلاع کی ذمہ داری رہے گی ۔
جی ایچ ایم سی آفس میر پیٹ میں اے سی بی کا دھاوا
حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) انسداد رشوت ستانی بیوریو نے آج میرپیٹ جی ایچ ایم سی کے آفس پر دھاوا کیا ۔ یہ شکایت موصول ہونے پر کہ تعمیری کام کی اجازت دینے کیلئے رشوت طلب کی گئی تھی ۔ اے سی بی حکام نے دھاوا کرکے متعلقہ عہدیداروں سے تحقیقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رشوت طلب کرنے والے عہدیدار کے ساتھ ہوئی بات چیت کو ریکارڈ کرلیا گیا تھا ۔