حیدرآباد۔ 29 ستمبر (آئی این این) تلنگانہ کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں 17 نئے اضلاع کے قیام کیلئے قطعی اعلامیہ کو منظوری دی جائے گی۔ نظام آباد اور کریم نگر پولیس کمشنریٹ کو بھی منظوری کا امکان ہے۔ کابینہ میں حالیہ بارش اور سیلاب سے ہوئی تباہ کاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس 26 ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا لیکن شدید بارش کے باعث چیف منسٹر نے اسے ملتوی کردیا تھا۔