تلنگانہ کابینہ میں خواتین کی عدم شمولیت

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ کابینہ میں پھر ایک بار خواتین کو نظر انداز اور ایس ٹی طبقہ کو کوئی نمائندگی نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی نصف آبادی رکھنے والی خواتین کو چیف منسٹر کے سی آر نے ٹی آر ایس حکومت کی پہلی میعاد میں خواتین کو نظر انداز کردیا تھا ۔ دوسری میعاد میں خواتین کے ساتھ انصاف ہونے کی توقع کی جارہی تھی مگر کے سی آر نے ایک مرتبہ پھر ریاست کی خواتین کو مایوس کیا ہے ۔ ساتھ ہی ایس ٹی طبقہ کو بھی کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی ۔ چیف منسٹر کے اس فیصلے سے ریاست میں خواتین اور ایس ٹی طبقہ کی توہین ہوئی ہے ۔۔

پلوامہ واقعہ پر تلگو دیشم کی سیاست مناسب نہیں : دتاتریہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ نے پلوامہ واقعہ پر تلگو دیشم کے دئیے ہوئے بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم دہشت گرد حملہ پر بھی سیاست کررہی ہے ۔ دتاتریہ نے کہا کہ پلوامہ سانحہ کو آنے والے لوک سبھا انتخابات سے جوڑنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ ۔