حیدرآباد۔ 5 نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس سے وابستہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ کو ریاستی پولیس سربراہ کی حکم عدولی کی بناء معطل کردیا گیا ہے۔ کے منموہن راؤ نے جو تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کی 13 ویں بٹالین عادل آباد سے وابستہ ہے، تلنگانہ ڈائریکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما کے حکم کی تعمیل نہیں کی۔ بتایا گیا کہ منموہن راؤ کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔