حیدرآباد 18اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈیولپمنٹ فورم کے چیرمین بی وی راؤ نے کہاکہ فورم کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس 24 اگسٹ کو منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ کی ترقی، تلنگانہ این آر آئیز اور تلنگانہ ڈیموکریٹک فرنٹ کا رول جیسے اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ اس اجلاس کے وقت اور مقام کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں پروفیسر کودنڈا رام ، پروفیسر ہراناتھ، پروفیسر مدھو سدن ریڈی، کیپٹن پانڈو رنگاریڈی اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔