تلنگانہ پر کے سی آر کا اقتدار عوام کیلئے باعث بدقسمتی : جیون ریڈی

حیدرآباد 3 مئی (این ایس ایس) کانگریس کے سینئر لیڈر اور جگتیال کے رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیاکہ دریائے گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے کالیشورم پراجکٹ کی بلندی کا انکشاف کیا جائے۔ جیون ریڈی نے ریمارک کیاکہ یہ تلنگانہ کی بدقسمتی ہے کہ چندرشیکھر راؤ اس کے چیف منسٹر بن گئے ہیں۔ کانگریس کے رکن اسمبلی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شمالی تلنگانہ میں اس قسم کا بدترین قحط پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا لیکن کے سی آر اس ریاست کے چیف منسٹر بن جانے کے بعد بدترین قحط سالی کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تھمیدی ہٹی کے پراجکٹ کا صرف اس وقت ہی تلنگانہ کو فائدہ ہوسکتا ہے جب اس کو 155 میٹر کی بلندی تک تعمیر کیا جائے۔ جیون ریڈی نے الزام عائد کیاکہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے خفیہ ساز باز کے ذریعہ کالیشورم پراجکٹ تعمیر کررہی ہے۔