تلنگانہ پر تحدیدات کے خلاف ڈپٹی چیف منسٹر کا مکتوب : ناگیندر

حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر لیبر مسٹر ڈی ناگیندر نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست پر تحدیدات کے نتیجہ میں عوامی نمائندوں کو مشکلات ہونگی ۔ انہوں نے کانگریس کے 128 ویں یوم تاسیس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کانگریس قائدین ایوان اسمبلی میں بل پر مباحث کے دوران اپنے خیالات سے واقف کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی اور کونسل میں اپنی آواز بلند کرینگے اور یہ واضح کرینگے کہ جو تحدیدات عائد کی گئی ہیں انہیں ختم کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر دامودر راج نرسمہا نے تلنگانہ قائدین کی جابن سے ہائی کمان کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور تلنگانہ پر تحدیدات کی مخالفت کرتے ہوئے مکمل اختیارات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے معاہدہ کے مطابق کانگریس کا مئیر بنانے مجلس سے موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مکتوب روانہ کیا گیا ہے ۔ معاہدہ کے مطابق بلدیہ کی معیاد کے آخری برس کانگریس کو مئیر کا عہدہ ملنا چاہئے ۔