شیخ عبداللہ سہیل گریٹر حیدرآباد ، جمال شریف ورنگل اور سمیر احمد نظام آباد کے لیے منتخب ، صدر اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد فخر الدین کا اعلان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے اسٹیٹ کمیٹی کے ساتھ گریٹرحیدرآباد کے علاوہ دو اضلاع کے صدور کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل کو گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کا صدر ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کو صدر کانگریس ضلع ورنگل اقلیت ڈپارٹمنٹ اور سمیر احمد کو صدر کانگریس ضلع نظام آباد اقلیت ڈپارٹمنٹ صدور کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کے تمام سینئیر قائدین سے مشاورت کرنے کے بعد اسٹیٹ کمیٹی اور شہر حیدرآباد کے علاوہ دو اضلاع کمیٹیوں کے صدور کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بہت جلد اسٹیٹ کمیٹی میں توسیع کرنے کے علاوہ مزید اضلاع و سٹی کانگریس اقلیت صدور کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے نئی کمیٹیوں کے تعلق سے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے صدر کا اعلان کرنے سے قبل گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات اور مجلس سے مقابلہ کرنے کے لیے موزوں قائدین کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ پارٹی کے اہم قائدین نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور ڈگ وجئے سنگھ سے مشاورت کرنے کے بعد شیخ عبداللہ سہیل کو صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کا صدر نامزد کرنے متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا ۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محمد جمال شریف کو صدر کانگریس ضلع ورنگل اقلیت ڈپارٹمنٹ اور سمیر احمد کو صدر ضلع نظام آباد کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے برقرار رکھا گیا ہے ۔ اسٹیٹ کمیٹی میں محمد معراج خاں اور این سکندر کو نائب صدر نشین نامزد کیا گیا جب کہ محمد شمس الدین اور ریکھا جان کو کوآرڈینٹر بنایا گیا ہے ۔ خواجہ فخر الدین نے کہا کہ ریاست کے تمام کانگریس کے سینئیر قائدین سے مشاورت کے ساتھ نئی کمیٹی تیار کی گئی جس کو صدر آل انڈیا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ خورشید احمد سعید نے منظوری دی ہے ۔۔