بیاک ورڈ کلاس ویلفیر ڈپارٹمنٹ کا اعلان ، بی سی ای امیدوار بھی استفادہ کے اہل
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن گروپ I اور گروپ II کے امتحانات کے بیک ورڈ کلاس ویلفیر ڈپارٹمنٹ نے تربیتی پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 20 ستمبر سے ہوچکا ہے اور 30 ستمبر آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ 4 اکٹوبر کو آن لائن اسکریننگ ٹسٹ منعقد ہوگا جبکہ 6 اکٹوبر کو مفت تربیت کے حصول کیلئے کامیاب طلبہ کی فہرست جاری کردی جائے گی ۔ بی سی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس تربیت میں بی سی ای زمرہ کے مسلم طلبہ بھی حصہ لینے کے مجاز ہیں ۔ وہ داخلوں کیلئے درخواست آن لائین داخل کرسکتے ہیں۔ بی سی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی تربیت کے حصول کیلئے درکار اہلیت میں والدین کی آمدنی ایک لاکھ سے کم ہونا ضروری ہے ۔ علاوہ ازیں امیدوار کے گرائجویٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اسی طرح جو امیدوار تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں شرکت کی اہلیت رکھتے ہیں انھیں طلبہ کو داخلہ فراہم کیا جائے گا۔ جو لوگ پہلے سے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں یا کسی اور روایتی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔ اُنھیں اس کورس میں داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی ۔ امیدواروں کی تربیت کی فراہمی حیدرآباد ، رنگاریڈی کے علاوہ عادل آباد ، ورنگل ، کریم نگر ، محبوب نگر ، کھمم ، نلگنڈہ ، میدک اور سدی پیٹ کے ساتھ ساتھ نظام آباد میں موجود اسٹڈی سنٹرس میں عمل میں لائی جائے گی ۔ مزید تفصیلات و قواعد و شرائط کیلئے خواہشمند امیدوار http://tsbcsstudy- circles.cgg.gov.in پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ اسی ویب سائیٹ پر نوجوان جو اہل ہیں درخواستیں راست داخل کرسکتے ہیں۔