گریجویٹس اہل ، امیدواروں کو سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کا زریں موقع
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ( ٹی ایس پی ایس سی ) نے گروپ II کے امتحانات 2016 کا اعلان کیا ہے ۔ جس میں گریجویٹ امیدوار جن کی عمر 44 ( زیادہ سے زیادہ ) ہو گروپ امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔ جب کہ ایس سی / ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن امیدواروں کی حد عمر میں رعایت رہے گی ۔ گروپ II جائیدادوں کی تفصیلات اس طرح ہے میونسپل کمشنر گریڈ II ( میونسپل اڈمنسٹریشن سب سرویس ) ، 19 جائیدادیں ، حد عمر یکم جولائی 2015 تک 18 تا 44 سال اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر ( کمرشیل ٹیکس سب سرویس ) ، 110 جائیدادیں ، حد عمر 18 تا 44 سال ، سب رجسٹرار گریڈ II ( رجسٹریشن سب سرویس ) 23 عدد جائیدادیں ، حد عمر یکم جولائی 2015 تک 20 تا 44 سال ، ایکسٹنشن آفیسر ( پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سب سرویس ) 67 جائیدادیں ، حد عمر 18 تا 44 سال اور پروہبیشن اینڈ ایکسائز سب انسپکٹر ( ایکسائز سب سرویس ) 220 جائیدادیں ، حد عمر یکم جولائی 2015 تک 18 تا 28 سال کے درمیان رہنا چاہئے ۔ اس طرح جملہ 439 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ ریزرویشن امیدوار فیس سے استثنیٰ رہیں گے انہیں صرف فارم داخل کرنا ہوگا ۔ ایسے امیدوار جو کہ گریجویٹ ہیں وہ فوری طور پر درخواستیں داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی tspsc.in ویب سائٹ ملاحظہ کریں ۔۔