تلنگانہ و آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے تحت سالانہ تعطیلات

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہائی کورٹ کے تحت زیر کنٹرول عدالتوں کے لیے سال 2015 کیلنڈر کے مطابق عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سنکرانتی کی تعطیل 2 جنوری بروز جمعہ 2015 تا بروز منگل 13 جنوری ، گرمائی تعطیلات 4 مئی تا 29 مئی رہیں گی ۔ دسہرہ کی تعطیلات 16 اکٹوبر تا 23 اکٹوبر ہوں گی ۔ جب کہ تمام عدالتوں بشمول ججس مجسٹریٹ کے لیے 19 اکٹوبر تا 23 اکٹوبر تعطیلات ہوں گے ۔ جنوری میں عام تعطیلات کے مطابق یکم جنوری جمعرات سال نو ، 14 جنوری چہارشنبہ بھوگی ، 15 جنوری جمعرات سنکرانتی پونگل ، 16 جنوری جمعہ کنمو ، 26 جنوری پیر یوم جمہوریہ ، فروری میں 17 فروری منگل مہاشیوراتری ، مارچ میں 5 مارچ جمعرات ہولی ، 21 مارچ ہفتہ اگادی ، 28 مارچ ہفتہ سری رام نومی ، اپریل میں 3 اپریل جمعہ گڈ فرائی ڈے ، 14 اپریل منگل ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جینتی ، جولائی میں 18 جولائی ہفتہ عید الفطر ، 15 اگست ہفتہ یوم آزادی ، ستمبر میں 5 ستمبر ہفتہ سری کرشنا اشٹمی ، 17 ستمبر جمعرات ونائک چتورتھی ، 24 ستمبر جمعرات عید الاضحیٰ ، اکٹوبر میں 2 اکٹوبر جمعہ گاندھی جینتی ، 20 اکٹوبر منگل درگا اشٹمی ، 22 اکٹوبر جمعرات وجئے دشمی دسہرہ ، 24 اکٹوبر ہفتہ ، محرم ، نومبر میں 10 نومبر منگل نرکا چورتھی ، 11 نومبر چہارشنبہ دیپاولی ، دسمبر میں 24 دسمبر جمعرات عید میلاد النبیؐ ، 25 دسمبر جمعہ کرسمس کو تعطیل ہوگی ۔اور دیگر 18 اختیاری تعطیلات بھی ہوں گی ۔۔