تلنگانہ میں 9335 ودیا والینٹرس کے تقررات کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے اسکول ایجوکیشن کی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کرنے آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریاست بھر میں جملہ 9335 ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لانے منظوری دے دی ہے ۔ حکومت کے ان تقررات سے متعلق آئندہ ایک ہفتہ کے اندر بالکلیہ طور پر عارضی اساس پر تقررات ضلع کلکٹروں کی جانب سے عمل میں لائے جائیں گے اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ریاست میں اساتذہ کے مستقل تقررات عمل میں آنے تک ودیا والینٹرس کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز ہوجانے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے ۔