حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ماہ مارچ تک 5ہزار میگا واٹ سولار برقی پیداوار کو یقینی بنانا حکومت تلنگانہ کا اہم مقصد ہے اور اس سلسلہ میں انتہائی مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی وزیر توانائی مسٹر جگدیش ریڈی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ضلع نلگنڈہ کے دامرچرلہ مقام پر برقی پیداوار میں پراجکٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ مسٹر جگدیش ریڈی جو ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے کہا کہ حکومت برقی پیداوار پر اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ ریاست تلنگانہ میں برقی پیداوار کو یقینی بنائے جانے پر دیگر ریاستوں سے حکومت کو برقی خریدی کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں برقی پیداوار میں بہت جلد اضافہ ہوگا اور ریاست فاضل برقی پیداواری ریاست بنے گی۔