گرمائی تعطیلات میں کلاسیس چلانے پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی کارروائی
حیدرآباد۔ 22 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گرمائی تعطیلات کے دوران کلاسیس چلانے والے 35 پرائیویٹ جونیر کالجس کو ’’مہربند‘‘ کردیا گیا۔ سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اے اشوک نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ضلع میڑچل میں 14 ، حیدرآباد میں 20، رنگاریڈی میں 15 اس طرح جملہ 49 پرائیویٹ جونیر کالجس پر دھاوا کرکے تنقیح کی گئی جن کے منجملہ 35 پرائیویٹ جونیر کالجس میں چلائی جارہی کلاسیس پر ان کالجس کو مہربند کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ کارپوریٹ جونیر کالجس پر جملہ 25 ٹیموں نے دھاوا کرکے تلاشی لی گئی اور سال اول میں داخلے کا عمل شروع کرنے والے کالجوں کو نوٹسیں جاری کی گئیں۔ سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ نے بتایا کہ پرائیویٹ جونیر کالجس میں گرمائی تعطیلات کے باوجود کلاسیس چلائی جانے کی دفتر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو کئی شکایتیں کیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی چیف منسٹر اور برائے تعلیم کو بھی اس سلسلے میں متعدد شکایتیں وصول ہونے پر ڈپٹی چیف منسٹر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو ضروری ہدایات دیں لہذا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی کالج کے خلاف فی الفور سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔