حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ انجینیئرنگ ایمسیٹ کیلئے پہلے مرحلے کی کونسلنگ کے اختتام کے بعد 30 ہزار انجینئیرنگ نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ صرف 55 ہزار طلبہ نے داخلے حاصل کئے ۔ انہیں 30 اگست کو الاٹمنٹ آرڈر جاری کئے جائیں گے ۔ تقریباً ایک لاکھ نشستوں کو ایمسیٹ کونسلنگ سے نکال دیا گیاکیونکہ 174 کالجس کو منظوری نہیں ملی ۔