حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سال 2015 کیلئے جملہ 25 یوم کے عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور اعلان کردہ ان تعطیلات کے منجملہ تین تعطیلات اتوار کے دن ہی آئیں گے ۔ ان عام تعطیلات کے علاوہ مزید 23 یوم کیلئے اختیاری تعطیلات (Optional Holidays) کے طور پر اعلان کئے گئے جبکہ اختیاری تعطیلات دو تعطیلات اتوار کے دن ہی آرہے ہیں ۔ اس طرح حکومت نے سال 2015 کیلئے عام اور اختیاری جملہ 48 یوم کے تعطیلات کا اعلان کیا اور بتایاگیا کہ رمضان کی عید، (عید الفطر) بقر عید،(عید الاضحی ) اور عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیلات میں کسی قدر تبدیلیاں ہونے کا امکان بھی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بونال اور بتکماں تہواروں کو بھی عام تعطیلات میں ہی شامل کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے عام تعطیلات میں 14 جنوری 2015 بھوگی (چہارشنبہ) ،15 جنوری سنکرانتی (جمعرات) ،26جنوری یوم جمہوریہ (پیر) ،17 فبروری مہا شیو راتری (منگل)،5 مارچ ہولی(جمعرات ) 21 مارچ اگادی (ہفتہ) ،28 مارچ سری نام نومی (ہفتہ ) 3 اپریل گڈ فرائی ڈے (جمعہ ()، 14 اپریل امبیڈکر جینتی منگل ،18 جولائی عید الفطر ہفتہ ، 10 اگست بونال پیر ، 15 اگست یوم آزادی ہفتہ ،17 ستمبر ونائیک چتورتھی جمعرات ، 24 ستمبر عید الاضحی جمعرات ،2 اکٹوبر گاندھی جینتی ہفتہ ، 12 اکٹوبر بتکماں پہلا دن ، پیر ،21 اکٹوبر درگااشٹمی چہارشنبہ ،22 اکٹوبر وجئے دشمی ،دسہرہ جمعرات ، 28 اکٹوبر یوم شہادت محرم ، ہفتہ ، 11 نومبر دیپاولی چہارشنبہ ، 24 ڈسمبر میلاد النبی ﷺ جمعرات اور 25 ڈسمبر کرسمس بروز جمعہ شامل ہیں۔