تلنگانہ میں 25مارچ سے ایس ایس سی امتحانات

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایس ایس سی امتحانات برائے سال 2015کا 25مارچ سے انعقاد عمل میں آئے گا۔تلنگانہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ایس ایس سی امتحانات کے بارے میں شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 25مارچ سے آغاز ہوگا اور 8اپریل 2015کو اختتام عمل میں آئے گا۔گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے امتحانات کے مسئلہ پر دونوں ریاستوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے آج اجلاس طلب کیا تھا جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔