حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں لاری اونرس نے کہا کہ وہ 20 جولائی سے ٹرک آپریٹرس کی جانب سے کی جانے والی غیر معینہ مدت کی ملک گیر ہڑتال میں حصہ لیں گے ۔ یہ ہڑتال مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی جارہی ہے تاکہ وہ قومی سطح پر یکساں قیمتیں عائد کرے ۔ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں کو ملک گیر سطح پر یکساں رکھا جائے اور اور 3 ماہ میں ایک مرتبہ اس پر نظر ثانی کی جائے ۔۔