حیدرآباد 29 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں یکم اور 2 اپریل کو کچھ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر 31 مارچ و یکم اپریل کو گرمی کی شدت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ یکم اپریل کو تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں بھی 31 مارچ اور یکم اپریل کو ایسا ہوسکتا ہے ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے علاوہ تلنگانہ میں بھی آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ 41 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت عادل آباد میں اور آندھرا میں کرنول میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔