تلنگانہ میں ہولی کا روایتی جوش و خروش سے انعقاد

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کے 10 اضلاع میں آج ’’ ہولی تہوار ‘‘ کا روایتی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ چنانچہ اس موقع پر ہندو بھائیوں نے اپنے اپنے رشتہ داروں اور دوست و احباب میں ایک دوسرے پر رنگ و گلال چھڑکتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے اور اس دوران ہندو بھائیوں کی کثیر تعداد سر تا پاؤں رنگ و گلال میں ڈوبے ہوئے رنگ برنگ نظر آئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ سال حال منائی گئی ہولی تہوار جو نوتشکیل شدید جدید ریاست تلنگانہ کی پہلی اور تاریخی تہوار ثابت ہوگی ۔