محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے ۔ محکمہ کے بموجب اعظم ترین درجہ حرارت کچھ مقامات پر معمول سے 2 تا 4 ڈگری سلسئیس زیادہ رہے گا ۔ بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت 42 ڈگری ہوسکتا ہے ۔