حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں جمعہ کے روز شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم ، نرمل، منچریال، نظام آباد، جگتیال، پداپلی اور جئے شکر بھوپلا پلی میں 7 ستمبر کو بارش ہوگی۔ تلنگانہ علاقہ میں جنوب مغربی مانسون کے کمزور پڑنے کے باوجود خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اس سے جمعرات کی شام سے بارش کا امکان ہے۔