حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاستی بی جے پی ترجمان مسٹر کرشنا راؤ ساگر نے کہا کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیتے وقت باخبر رہیں کیوں کہ اس سے ٹی آر ایس کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ کانگریس دراصل ٹی آر ایس کی بی ٹیم ہے ۔ اس کی مثال حالیہ کرناٹک انتخابات کی ہے ۔ جہاں پر کانگریس کو جے ڈی ایس سے سخت مسابقت کا سامنا تھا اور بالاخر وہ جے ڈی سے الحاق کر کے نئی حکومت تشکیل دی اور وزیراعلی کے طور پر جے ڈی ایس کے امیدوار کو منتخب کیا گیا ۔۔