تلنگانہ میں کانگریس کا ساتھ دینا تلگودیشم کی جمہوری مجبوری : چندرابابو نائیڈو کا بیان

حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے چیف منسٹر اور تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ تلگودیشم کی انتخابی مفاہمت بی جے پی کو روکنے کے لئے تلگودیشم کی جمہوری مجبوری ہے۔ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ بی جے پی پوری طرح ہمارے خلاف ہوگئی ہے۔