تلنگانہ میں پانی کی قلت پرقابوپانے کا منصوبہ

گوداوری اور کرشناآبی ذخائرپر23گریڈس کی تعمیر کے لیے حکمت عملی تیار
حیدرآباد 2ستمبر ( سیاست نیوز )۔ تلنگانہ حکومت پانی کے قلت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرتی نظر آرہی ہے ۔تلنگانہ حکومت دیہی اورشہری علاقوں میں پانی کی قلت کودور کرنے کے لیے گوداوری اورکرشنا آبی ذخائر سے پانی سپلائی کرنے ،پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے گوداوری اور کرشنا آبی ذخائر پر 23 ، GRIDS تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔گجرات کی طرز پر23،GRIDSکی تعمیرکے لیے تلنگانہ حکومت 25 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔حکام کا کہناہے کہ حکومت گوداوری آبی ذخائرمیں 17اور کرشنا آبی ذخائر میں6، GRIDS تعمیرکرناچاہتی ہے۔ تلنگانہ حکومت جلد ازجلد پانی کی قلت پرقابوپانے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ حکام نے پانی کی قلت پرقابوپانے کے لیے ایک رپورٹ تیارکرلی ہے۔حکومت آنے والے بجٹ میں پانی کی سپلائی پر خصوصی فنڈ مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔تلنگانہ حکومت دیہی علاقوں میں ہرفرد کو 65لیٹراورشہری علاقوں میں ہرفرد کو 1سو35لیٹرپانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ساتھ ساتھ ہی تلنگانہ حکومت گوداوری آبی ذخائر کے پانی سے بجلی پیدوار کویقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔ آبی ذخائر میں نئے GRIDS کے تعمیرکے ذریعہ حکام بجلی پیداوار میں 40 فیصدکا اضافہ کا کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ کرشنا، گوداوری کے علاوہ مانجیرا ، پرنہتا ، موسیٰ ندی ، کے علاوہ دیگر آبی ذخائر کو جدید تعمیر ہونے والے 23 ، GRIDSکومربوط کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔ان GRIDSکے ذریعہ پانی کی سپلائی کو یقینی بنا نے کے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔حکام کا کہناہے کہ ان GRIDSکی تعمیر کے بعد محبوب نگر، نلگنڈہ ، رنگاریڈی ،صرف کرشنا سے پانی فراہم کیاجائیگا۔جبکہ کرشنا اور گوداوری پروجیکٹ کے دوسرے مرحلوں سے کھمم کو پانی سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔اسطرح گریٹر حیدرآباد کے تمام علاقوں میں پانی کی قلت پرقابوپانے کے لیے کرشنا اور گوداوری کے پہلے اور دوسرے مراحلے سے پانی سپلائی کیاجائیگا۔حکام کا کہناہے کہ عادل آباد، کریم نگر،نظام آباد،ورنگل ،میدک کوبھی گوداوری آبی ذخائر میں تعمیرکیے جانے والے GRIDسے پانی سپلائی کیاجائیگا۔ تلنگانہ حکومت پانی کے قلت پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت سے بھی امداد حاصل کرنے پرغورکررہی ہے۔تلنگانہ حکومت اضلاع کے ساتھ ساتھ شہرحیدرآباد میں پانی قلت پرقابوپانے کے لیے جلدازاقدامات کررہی ہے۔