تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت پر جدہ میں جشن

اہلیان سنگاریڈی کی کے سی آر اور سی پربھاکر کو مبارکباد

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تقسیم آندھرا پردیش کے بعد نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ منعقدہ عام انتخابات میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی پر اہلیان سنگاریڈی مقیم سعودی عرب نے جشن منایا اور ٹی آر ایس پارٹی کے علاوہ اہلیان سنگاریڈی کے تائیدی امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہتر سیاسی مستقبل کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات کی آج رائے شماری کے پیش نظر این آر آئیز بالخصوص سنگاریڈی کے ساکنان مقیم سعودی عرب نے صبح سے ہی اپنی تمامتر مصروفیات کو ترک کر کے ٹیلی ویژن پر تلنگانہ میں منعقدہ انتخابی نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے جوں ہی تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا اعلان ہوا جشن منایا خاص طور پر سنگاریڈی سے این آر آئیز کے تائیدی امیدوار مسٹر سی پربھاکر کی ٹی آر ایس پارٹی سے کامیابی پر سماجی کارکن اور تلنگانہ گلف فورم کے صدر جناب معظم علی افتخار نے خلیج میں مقیم تمام اہلیان سنگاریڈی سے فرداً فرداً ملاقات کر کے مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی کوششوں اور اتحاد سے سی پربھاکر کامیابی یقینی ہوئی ہے ۔ اس اجلاس میں نہ صرف جدہ بلکہ دیگر شہروں کے ارکان بھی شریک تھے جنہوں نے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں قابل ذکر مسرس منور خاں ، مجیب شریف ، محمد یوسف ، سبیل احمد ، محمد ظہیر ، ہاشم علی ، طاہر علی ، مقیت خاں ، محمد شکیل ، اطہر علی ، نصیر علی ، ایم اے حلیم ، ایم اے کریم ، ظفر الدین ، مشتاق ، حامد حسین ، بشیر احمد ، شوکت خاں ، عارف احمد ، سعید بالفقیح ، ارشد حسین ، واجد بن سلمان ، ذاکر ، مظہر احمد ، مختار خاں ، امتیاز الدین ، حسین ، محمد ظہیر ، مبشر احمد ، رفیق احمد ، خالد کے علاوہ اور دیگر کئی افراد شامل ہیں ۔۔