تلنگانہ میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز میں سرمایہ کاری کے مواقع ، ایک روزہ ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز ابھرتا ہوا میدان ہے ۔ ہندوستان میں اس کا دائرہ وسیع ہوا ہے ۔ ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز نے متعدد اینڈیوز اپلیکیشنس کے ساتھ ملٹی ڈسپلری میدان پیش کیا ہے ۔ ٹیکنیکل ٹیکسٹائیل انڈسٹری کے مختلف ایٹمس کی پیداوار سست ہوتی ہے لیکن ملک میں تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ۔ ٹیکنیکل ٹیکسٹائیل ایک ٹیکسٹا پروڈکٹ ہے جو نان ایستھیٹک مقصد کے لیے تیار کیا جاتا ہے ۔ جہاں عمل بنیادی پیمانہ ہے ۔ اس میں شامل ہیں ٹیکسٹائلز برائے آٹو موٹیو اپلیکیشنس ، میڈیکل ٹیکسٹائلز ، جیو ٹیکسٹائلز ایگرو ٹیکسٹائلز اور تحفظاتی کلوتھنگ ۔ فیاپسی اور حکومت تلنگانہ کے مشترکہ زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ بعنوان ’ تلنگانہ میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز میں سرمایہ کاری کے مواقع ‘ بہ اشتراک ساوتھ انڈیا ٹیکسٹائیل ریسرچ اسوسی ایشن (SITRA) 5 مارچ کو فیڈریشن ہاوز حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس ورکشاپ کا مقصد ٹیکنیکل ٹیکسٹائیلز میں مواقع اور اس میدان میں تنوع کے امکانات موجودہ طور پر اور حکمت عملیاں اور پروڈکٹس کی تیاری میں معیار کو بہتر بنانے کے تعلق سے شعور بیداری کرنا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9704412055 پر ربط کریں یا jayasree@fapcci.in پر ای میل کریں ۔۔