1969ء تلنگانہ مومنٹ فاؤنڈرس فورم کا جنرل باڈی اجلاس میں فیصلہ
حیدرآباد۔2مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں نئی سیاسی صف بندی اور نئی نسل کو سیاست میں آگے لانے کی حکمت عملی کو قطعیت دینے کا 1969تلنگانہ مومنٹ فاونڈرس فورم کے جنرل باڈی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔فورم کے کنونیر کے ایم عارف الدین ‘ کو کنونیر ڈاکٹر کے چرنجیوی‘ کیپٹن پانڈورنگاریڈی‘ پی یادگیری کے علاوہ سینکڑوں تلنگانہ حامیوں نے اس اجلاس میںشرکت کی۔ ڈاکٹر چرنجیوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1969سے 2014کی تلنگانہ تحریک میں تلنگانہ حامی طلبہ نے اہم رول ادا کیا ہے جسکو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 1969تلنگانہ مومنٹ فاونڈرس کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تو تلنگانہ کے تمام 10 اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے سینئر تلنگانہ جہد کاروں سے رابطہ قائم کیا جائے گا
اور علاقائی سطح پر نوجوانوں میں سیاسی شعور بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔ڈاکٹر چرنجیوی نے کہاکہ مختلف کمیٹیوں کے قیام کے ذریعہ تلنگانہ کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دینے والے نوجوانوں کے لواحقین سے ملاقات اور ایک فہرست کی تیار ی کی جائے گی تاکہ مستقبل کے تلنگانہ میں شہدائے تلنگانہ کو سرکاری اعزاز کیساتھ خرا ج پیش کرنے کی راہیںہموار کی جاسکے۔ڈاکٹر چرنجیوی نے کہاکہ پچھڑے ‘ پسماندہ او رقبائیلی طبقات کے بشمول مسلم اور دیگر اقلیتی طبقات کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے لئے نوجوان نسل کا سیاست میںداخلہ ضروری ہے۔ انہوں نے تلنگانہ مسودہ بل میںدرکار ترمیمات بالخصوص پولاورم اور پالمور آبی پراجکٹ سے ہونے والے نقصانات کے متعلق بھی عوام میںشعور بیداری کو ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میںبھی 1969تلنگانہ مومنٹ فاونڈرس فورم کی جانب سے احتجاجی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔