حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے علاوہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ 5 دن کے دوران موسم خشک رہے گا۔ اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی ۔ 24 گھنٹے کے دوران ایک یا دو مقامات پر درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے ۔ عادل آباد میں سب سے کم 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔۔