تلنگانہ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے عمل کا آغاز

حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مخلوعہ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے حکومت نے پہلا اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ واٹر گرڈ اسکیم پر موثر عمل آوری کیلئے محکمہ پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ یہ تقررات عمل میںلائیں جائیںگے ۔ کمیشن اس سلسلہ میںعلحدہ اعلامیہ جاری کرے گا ۔ 418 اسسٹنٹ انجینئرس اور 125 انجینئرنگ اسٹاف کے عہدوں پر پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات عمل میں لائیں جائیں گے ۔