حیدرآباد۔28مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران گذشتہ 24گھنٹوں میں لُو لگنے کے سبب پانچ افراد فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نلگنڈہ میں دو افراد جو کھیتوں میںکام کررہے تھے اچانک طبعیت بگڑجانے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئے ۔ضلع رنگاریڈی کے مومن پیٹ منڈل میں ایک شخص لُو لگنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ توپران کے قریب نیمٹور قصبہ میں لُو سے ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ اطلاع کے مطابق موضع نیمٹور کا یادیا نامی شخص مزدوری کا کام کے دوران دھوپ کی لُو سے ہلاک ہوگیا ۔ بعد ازاں افراد خاندان نے ورثاء کو حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ۔