فورم فاربیٹر حیدرآباد کی یوم تاسیس تقریب ، ویدا کمار و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔5جون(سیاست نیوز)عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فورم فار بیٹر حیدرآباد کی پندرہویں یوم تاسیں تقریب کا ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج ‘ خیر ت آباد میںانعقاد عمل میںآیا۔ تقریب کی نگرانی فورم کے صدر مسٹر ایم ویدا کمار نے کی جبکہ ڈاکٹر سی ایچ موہن رائو ڈائرکٹر نیشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ‘ حیدرآباد‘ ٹی ویویک کنونیر تلنگانہ ہسٹری سوسائٹی‘ پروفیسر کے پرشوتم ریڈی ممتاز ماہر ماحولیات‘ ڈاکٹر کے بابو رائو چیف سائنٹسٹ ( ریٹائرڈ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی (آئی آئی آئی سی ٹی)‘ حیدرآباد‘ مسٹر او یم دبیرہ جنرل سکریٹری ایف بی ایچ نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔ شریمتی سنگامترا ملک نے تقریب کی کارروائی چلائی۔ اپنے صدارتی خطاب میںصدر فورم مسٹر ایم ویدا کمار نے ریاست تلنگانہ کے قدرتی وسائل کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کی ترقی اور شہر حیدرآباد کوسنگا پور کے طرز پرترقی دینے وعدوں کی تکمیل کے نام پرشہر حیدرآباد کے تاریخی مقامات کے ساتھ کھلواڑ کے خلاف حکومت تلنگانہ کو بڑی عوامی مخالفت کا سامنا کرنے کو تیار رہنا پڑیگا۔مسٹرایم ویدا کمار نے موسی ندی کی تباہی کا ذمہ دار کارپوریٹ شعبوں کو ٹھراتے ہوئے کہاکہ سابق کے آندھرائی حکمرانوں نے منظم طریقے سے موسیٰ ندی کو تباہی کے دہانے پر پہچاتے ہوئے نہ صرف تاریخی ندی کے ساتھ کھلواڑ کیا بلکہ مذکورہ ندی کے اطراف واکناف میںرہائش پذیر عوام کا عرصہ حیات بھی تنگ کردیاگیا۔ مسٹر ویدا کمار نے کہاکہ تلنگانہ میںقدرتی وسائل کے ساتھ مزید کھلواڑ کو فورم فار بیٹر حیدرآباد ہرگز برداشت نہیںکریگا۔ پروفیسر کے پرشتم ریڈی نے سابق کی آندھرائی حکومت کے طرز پر کام کرنے کا تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آندھرائی حکمرانوںنے تلنگانہ کے قدرتی وسائل کو سرمایہ داروں کے حوالے کرنے کاکام کیا تھا اسی طرح تلنگانہ حکومت بھی سرمایہ داروں کی خوشنودی حاصل کرنے لئے ریاست کے قدرتی وسائل ‘ تاریخی مقامات اور تاریخی ورثے کے ساتھ کھلواڑ کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی کارپوریٹ کے شعبوں کے فروغ سے نہیںبلکہ ریاست کے قدرتی وسائل کے تحفظ سے یقینی ہے۔ مسٹر ٹی ویویک نے سلم علاقوں کو ترقی دینے کے بجائے سلم بستیوں کو منہدم کرنے کام کیاجارہاہے۔ انہوں نے حکومت کے طرز حکمرانی میں درکار تبدیلیوں کو ضروری قراردیا۔ اس موقع پر فورم فار بیٹر حیدرآباد کے سالانہ شمارے کا بھی افتتاح عمل میںآیا۔