تلنگانہ میں فروغ آئی ٹی سے نوجوانوں کو روزگار کی ضمانت

ٹی آر سی کا مذاکرہ، ڈائرکٹر ڈیجیٹل میڈیا محکمہ آئی ٹی کے دلیپ کا خطاب
حیدرآباد۔5اپریل(سیاست نیوز)ڈائرکٹر ڈیجیٹل میڈیا محکمہ انفارمیشن وٹکنالوجی حکومت تلنگانہ مسٹر کے دلیپ نے تلنگانہ میںانفارمیشن وٹکنالوجی کا فروغ نوجوان طبقے کے لئے روزگار کی ضمانت قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اس ضمن میںاٹھائے جارہے اقدامات تلنگانہ کے تعلیم یافتہ طبقے کی بے روزگار ی کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہونگے۔ آج یہاں تلنگانہ ریسور س سنٹر کے زیر اہتمام انفارمیشن وٹکنالوجی کا تلنگانہ کی ترقی کے رول کے عنوان پر منعقدہ 168ویں مذاکرے سے فیس ٹو فیس ملاقات کے دوران انہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے انفارمیشن وٹکنالوجی کے شعبے جات میںلائے جارہے اصلاحات پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ دیہی علاقوں میںآئی ٹی شعبے کوفروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کررہی ہے جس سے نہ صرف دیہی علاقوں کو شہروں سے جوڑنے میںمدد ملے گی بلکہ دیہی علاقوں سے شہروں کی طرف روزگار کی تلاش میںآنے والے نوجوانوں کو متعلقہ دیہی علاقوں میںہی روزگار دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی زیر نگرانی انفارمیشن وٹکنالوجی کا فروغ سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔مسٹر کے دلیپ نے وزیرانفارمیشن وٹکنالوجی تلنگانہ حکومت مسٹر کے ٹی راما رائو کی جانب سے انفارمیشن وٹکنالوجی کے شعبہ میں لائے جانے والے اصلاحات کا بھی اس موقع پر ذکر کیا ۔۔