تلنگانہ میں سیف واٹر اسٹیشنس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سیف واٹر نیٹ ورک اور ہنی ویل انڈیا کی جانب سے تلنگانہ میں 150 واں Ijal سیف واٹر اسٹیشن کا آغاز کیا گیا ہے اور کہا کہ وہ ریاست کے عوام کو سہولت کے ساتھ محفوظ پانی فراہم کررہے ہیں ۔ یہ واٹر اسٹیشنس اب تلنگانہ میں مختلف اضلاع کے 4,80,000 سے زائد لوگوں کو محفوظ پانی فراہم کریں گے ۔ ان واٹر ڈسپنسنگ اسٹیشنس میں 150 سے زائد خواتین کو روزگار حاصل ہوا ہے ۔ روی سیوک ، کنٹری ڈائرکٹر ایگزیکٹیو آفیسر ، سیف واٹر نیٹ ورک نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو خاص کر گراونڈ واٹر آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں محفوظ پانی فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہے ۔ سیف واٹر اسٹیشنس کو چلانے کے لیے مقامی افراد کئی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور ٹکنالوجی کو استعمال کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ ان کا ایک ویژن ہے کہ بنیادی ضرورت جیسے محفوظ پانی تمام لوگوں کو دستیاب ہو ۔ شیو کمار ، سائٹ ہیڈ ہنی ویل ٹکنالوجیز انڈیا نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے تلنگانہ میں 150 واں واٹر اسٹیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ اس طرح یہ ریاست میں چار لاکھ 80 ہزار لوگوں کو محفوظ پانی فراہم کریں گے ۔ ہر سنٹر میں ایک چھ اسٹیٹ واٹر ٹریمنٹ پروسیس ہوتاہے بشمول نانو سیرم ٹکنالوجی واٹر ٹریٹمنٹ اور آلٹرا وائیلٹ فلٹریشن ، صارفین پانی کے لیے واٹر اے ٹی ایم پر RFID کارڈس استعمال کرتے ہیں ۔۔