تلنگانہ میں سوائن فلو کے 32 نئے کیس

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد اور تلنگانہ میں اس وقت شدید سوائن فلو پھیلا ہوا ہے اور آج 32 نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے۔ جاریہ سال زائد از 61 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ 1700 افراد میں سوائن فلو کی علامتوں کا واضح ثبوت ملتا ہے ۔ یکم جنوری سے اب تک 5,419 افراد کے نمونے حاصل کئے ہیں ان میں 174 افراد میں سوائن فلو کی مثبت علامتیں پائی گئیں ۔۔