تلنگانہ میں سوائن فلو کے 31تازہ کیسیس

حیدرآباد۔9مارچ ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے مزید 31 تازہ کیسیس کا انکشاف ہوا ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباء کے متاثرین کی تعداد1,801 تک پہنچ گئی ہے اور فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63ہوگئی ہے ۔سوائن گلو پر ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ رواں سال یکم جنوری تا 8مارچ 5,622 معائنے کئے گئے جن کے منجملہ 1,801 مثبت پائے گئے ۔ سوائن فلو اور متعلقہ وباء سے تاحال 63 مریض فوت ہوچکے ہیں ‘‘ ۔ گذشتہ روز 96 نمونوں کے معائنے کئے گئے تھے جن کے منجملہ 31اس وباء سے متاثر پائے گئے ۔ حکومت نے عوام کو احتیاط کا مشورہ دی ہے اور کہا کہ نزلہ زکام ‘ کھانسی ‘ بخار اور اعضاء شکنی کے مریض دواخانوں سے رجوع ہوں ۔