حیدرآباد31 اکتوبر (یواین آئی) ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔ حالانکہ دن کے وقت اعظم ترین درجہ 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے لیکن رات کے اوقات اورصبح کی اولین ساعتوں میں شدید سردی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔ رات کے وقت اقل ترین درجہ حرارت10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ خاص طورپردیہی علاقوں میں صبح کے وقت کہربھی چھایا رہتا ہے۔